سب سے زیادہ بیک کک اسٹیپس،ایمی ڈاؤڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Dec 12, 2022 | 15:12 PM

 ایک نیوز نیوز:  معروف ڈانسر ایمی ڈاؤڈن نے اسپین میں ہونے والے ڈانسنگ مقابلے پروچیلنج  میں پرفارم کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
Strictly: It Takes Two مقابلے میں 18 پیشہ ور رقاص خواتین نے حصہ لیا جن کے درمیان مقابلہ تھا کہ30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بیک چارلسٹن کِک اسٹیپس کون کر سکتا ہے۔ ایمی وقت سے پہلے 19کک اسٹیپس پرفارم کرکےپہلے نمبر پر رہیں۔
 ایمی پہلی ویلش ڈانسر ہیں جنہوںنے یہ مقابلہ جیتا ہے انہوں نے جیت کو ویلز کے  نام کیا ہے۔
س سال کا چیلنج چارلسٹن کے ماہر جینی تھامس نے ترتیب دیا تھا اور اس کی میزبانی  جج کریگ ریول ہور ووڈ نے کی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے جوآن برینٹ بھی اس چیلنج کے دوران ایک آفیشل جج کے طور پر موجود تھیں - ا
پروفیشنل ڈانسر ڈیان بسویل، لارین اوکلے اور جویتا پرزیسٹل 18 بیک چارلسٹن کِک اسٹیپس کے مشترکہ سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے اور لوبا مشٹوک اور کارلوس گو 17 کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔

مزیدخبریں