ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہبازشریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو 8 ماہ بعد قلمدان سونپ دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا ۔طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ تقریبا 8 ماہ سے طارق فاطمی بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔