بغاوت کا کیس: شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

بغاوت کا کیس: شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

ایک نیوز نیوز:اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کردی گئی۔ 

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عماد یوسف کی بریت کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عماد یوسف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست پر فیصلہ فرد جرم کے بعد ہو گا۔

سیشن کورٹ اسلام آبادمیں متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،شہباز گل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے شہباز گل کی عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور   کرلی۔ 

پراسیکیوٹر نے کہاکہ شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرتا ہوں، شہباز گل نے متنازع بیان کا اقرار کیا، اقرار کرنے کے بعد معافی مانگی، پراسیکیوٹر نے شہباز گل کی درخواست استثنیٰ پڑھ کر عدالت کو سنائی ،شہباز گل نے درخواست میں کہابیمار ہوں،سفر نہیں کر سکتا، دھند بھی ہے ۔

پراسیکیوٹر جنرل نے متنازعہ ٹوئٹس کے کیس میں  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کردی ۔  پراسیکیوٹر نے کہاشہباز گل نے سرکاری بورڈسے میڈیکل رپورٹ بنوائی، عدالت نے آرڈر نہیں کیا،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

بعدازاں  عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم  کی کارروائی موخر کرتے ہوئے  22 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔