نوازشریف کی وطن واپسی کی اندرونی کہانی

Dec 12, 2022 | 14:30 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا۔

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے   جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے، اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق نواز شریف کے کیس کو چیلنج کرنے کے لئے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیس کے فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا۔

نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرانے کے آپشن پر قانونی ماہرین نے رائے دے دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 ڈویژن میں جلسے رکھے جائیں گے، جبکہ رواں ماہ پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں