ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے باہر ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری ملزم لیاقت اسحاق کو فیض آباد راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت اسحاق گزشتہ 4 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کو مطلوب تھا۔ملزم نے 2018 میں بیرون ملک دبئی ملازمت کا جھانسہ دے 550,000 روپے بٹورےتھے جس کے بعد ملزم رقم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔