ایک نیوز نیوز: ڈالر کو پر لگ گئے، اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41773 پر آ گیا ہے۔