تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ اسموگ کا توڑ، پانی کا استعمال زیادہ کریں

تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ اسموگ کا توڑ، پانی کا استعمال زیادہ کریں

ایک نیوز نیوز: سموگ سے بچاؤ کیلئےجنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام  سٹی ہسپتال لاہور میں سموگ پر ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اسموگ سے بچاؤ سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ  نے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام  سٹی ہسپتال لاہور میں سموگ پر ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاوًکیلئے سادہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ   استعمال کریں۔ تازہ پھلوں میں کینو، مسمی،مالٹا، سنگترہ ، لیموں وغیرہ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ڈرائی فروٹ بھی اسموگ سے بچاؤ کیلئے فائدہ مند ہے۔

ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وٹامن C، میگنیشیم اور اومیگا فیٹی ایسڈ پر مشتمل ملٹی وٹامنز کا استعمال کیا جائے تو سموگ کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔ سموگ سے بچنے کے لئے گھروں  اور دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے۔عوام سموگ کے اوقات میں رش والے بازاروں، زیادہ ٹریفک والی سڑکوں۔ریلوے سٹیشنوں  پر جانے سے پرہیز کریں جہاں ہوا میں کیمیائی مرکبات زیادہ ہیں۔

ڈاکٹر فاطمہ مجید نے کہا کہ سموگ سے بچاوٍ کیلئے شہروں کے اطراف گھنے جنگلات اور باغات لگانا ناگزیر ہے  ورنہ سموگ سے کینسر اور الزائیمر میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔حکومت  اینٹوں کے بھٹوں، سٹیل مل اور دیگر فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں پر کوالٹی کنٹرول سخت کرے ۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ، رانا رفیق  اور ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ  گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑک پر نہ آنے دیا جائے۔

ٹو سٹروک رکشہ اور چنگ چی پر دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں مکمل پابندی عائد ہو۔ زیرتعمیر بلڈنگز کو دسمبر اور جنوری میں تعمیر کو روکا جائے۔ لاہور، کراچی، پشاور اور دیگرشہروں میں  شجرکاری مہم چلائی جائے اور بلاضرورت درخت کاٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔شہر کے اطراف گھنے جنگلات اور باغات لگائے جائیں ورنہ سموگ سے کینسر اور الزائیمر  میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے.