حجرہ شاہ مقیم: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق

Dec 12, 2022 | 12:55 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: حجرہ شاہ مقیم میں فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان قتل ہو گیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں نواحی علاقے دھول چوہڑ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی۔ فائرلگنے سے 15 سالہ نوجوان شاہ محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم ممتاز عرف تاجو کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں