ایک نیوز نیوز: شاہدرہ میں پولیس نے سر عام اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیاہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے بانڈری ایریا میں وارداتیں کرتے تھےاور فرار ہو جاتےتھے۔ ملزمان گاڑیوں میں سوار فیملیز کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔ ملزمان کی شناخت عامر اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، 50 ہزار نقد رقم، 2 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاگیاہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 20 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔