مری میں طلبا کی ویگن کھائی میں گر گئی، کنڈیکٹر جاں بحق

Dec 12, 2022 | 12:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: گوجرانوالہ سے مری ٹرپ جاتے ہوئے کوسٹر  خیرا گلی کے مقام پر کھائی میں گر گیا جس میں کنڈیکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گوتم کالج گوجرانولہ کا ٹرپ جو بذریعہ کوسٹر نتھیاگلی سے مری جا رہا تھا جس میں 30 مرد  اور خواتین سوار تھیں۔   خیرا گلی کے مقام پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے بس کنڈکٹر قیوم جاں بحق ہو گیا  جبکہ دیگر سواروں میں سبیل ،انعام ،ہارون شاہ ،خمارہ ،دختر سلیم،سفینہ ، صفدر،رابعہ آصف ،سبیلہ  منصور، حنیف غلام ،سحر  اسلم سمیت دیگر سوار معمولی زخمی ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں