ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ نواز نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کے قائد اور تین بار کے سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے برس جنوری میں پاکستان میں ہوں گے۔ ممکنہ طور پرو ہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن پہنچیں گے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف طیارے کی لینڈنگ کیلئے محفوظ ترین مقام نور خان ائیربیس ہے ۔ ریلی کی شکل میں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آبادپہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے چارٹرڈ طیارےکے لیے واپسی کا محفوظ ترین مقام چکلالہ میں فضائیہ کا ایئرمارشل نور خان اڈہ ہو سکتا ہے لیکن اس کا دارومدار ان کی واپس آنے کی حیثیت پر ہوگا کہ وہ ایک ضمانت یافتہ سابق وزیراعظم کے طور پر آ رہے ہیں یا پھر ایک ایسے قیدی کے طور پر جنہوں نے واپس آ کر جیل جانا ہے۔ اور اس پر بھی کہ وہ واپسی پر اپنا عوامی استقبال چاہتے ہیں یا خاموشی سے سیدھے عدالت یا اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔
یادرہےاس اعلان سے قبل بھی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ نون اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے کیونکہ یہ ان کی انتخابی مہم کے لیے ناگزیر ہے۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکز میں ان کی جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود انہیں عدالتوں سے کچھ ایسے احکامات کی ضرورت ہے جو انہیں پاکستان واپسی پر جیل جانے سے بچائیں اور گرفتاری سے محفوظ رکھیں۔ب جب وہ چار سال سے زائد عرصے بعد واپس لوٹ رہے ہیں تو انہیں ایک مرتبہ پھرعدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کو معقول وجوہات دینا پڑیں گی۔سینیئر ماہر قانون عارف چوہدری ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ رائج عدالتی طریق کار اور قوانین کے تحت نواز شریف جب بھی وطن واپس آئیں، انہیں خود کو عدالت کے حوالے کرنا چاہیے اور اس کے بعد عدالت ان کی کسی اپیل پر غور کرے گی۔
تاہم ان کے خیال میں مرکز میں نواز شریف کی جماعت کی حکومت کی وجہ سے انہیں فائدہ مل سکتا ہے اور حکومت کے ماتحت ادارے کچھ ایسی توجیحات پیش کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے عدالت انہیں فوری ریلیف فراہم کر دے۔
وکیل اسامہ ملک کے مطابق نواز شریف کے خلاف اس وقت العزیزیہ سٹیل ملز، چوہدری شوگر ملز اور توشہ خانہ سمیت متعدد مقدمات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن روانگی سے پہلے العزیزیہ سٹیل ملز
کیس میں سزا بھگت رہے تھے اور اس دوران ہی انہیں طبی بنیادوں پر عدالت سے خصوصی اجازت نامے کے تحت بیرون ملک بھیجا گیا تھا۔
’اب جب وہ واپس آ رہے ہیں تو ایک طریقہ تو یہ ہے کہ وہ جیل جائیں اور وہاں سے اپنا مقدمہ دوبارہ لڑیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ حکومت کوئی ایسا حکم پاس کرے کہ نواز شریف کی سزا ختم ہو جائے اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت حاصل کریں اور اس کے بعد ان مقدمات میں ریلیف حاصل کریں۔‘
اسامہ ملک اور عارف چوہدری دونوں اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان کے رائج قوانین اور عدالتی نظام کے تحت نواز شریف کو حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے خود عدالت میں پیش ہو کر خود کو اس کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہی انہیں کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔
اس بات کا امکان موجود ہے کہ نواز شریف اپنی آمد سے پہلے ہی وکیل یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے استدعا کریں۔ لیکن اس صورت میں عام طور پر حفاظتی ضمانت نہیں ملتی۔ اگر نواز شریف کو خود کو عدالت میں پیش کیے بغیر ضمانت مل گئی تو یہ ایک مثال ہو گی۔
تاہم مختلف مقدمات میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کے پاس کسی بھی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کا حق موجود ہے۔نواز شریف کی واپسی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لاہور یا اسلام آباد ہائی کورٹ جا کر ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے طے کی جانے والی حکمت عملی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں امجد پرویز کا کہنا تھا کہ وہ حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز
کیا۔’اگر پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت قائم رہتی ہے تو نواز شریف کا لاہور میں لینڈ کرنا کافی مشکل ہے۔ اگر انہیں آمد سے پہلے حفاظتی ضمانت نہیں ملتی تو لاہور پہنچتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور ضمانت ملنے کی صورت میں بھی لاہور میں ان کے لیے انتظامی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔‘
اسی طرح اگر وہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترتے ہیں تو یہ ضلع اٹک کی حدود میں آتا ہے جو کہ صوبہ پنجاب میں ہے۔ اگرچہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر تمام ہوائی اڈوں کا کنٹرول سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہے لیکن پھر بھی اگر پنجاب حکومت چاہے تو ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
نواز شریف کے لیے واپسی کا محفوظ ترین مقام چکلالہ میں فضائیہ کا ایئرمارشل نور خان اڈہ ہو سکتا ہے لیکن اس کا دارومدار ان کی واپس آنے کی حیثیت پر ہوگا کہ وہ ایک ضمانت یافتہ سابق وزیراعظم کے طور پر آ رہے ہیں یا پھر ایک ایسے قیدی کے طور پر جنہوں نے واپس آ کر جیل جانا ہے۔ اور اس پر بھی کہ وہ واپسی پر اپنا عوامی استقبال چاہتے ہیں یا خاموشی سے سیدھے عدالت یا اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق واپسی کے بعد نواز شریف کا اپنے خلاف باقی ماندہ مقدمات سے چھٹکارا کچھ زیادہ مشکل نہیں رہے گا۔
اس کے لیے نیب اور ایف آئی اے کو صرف عدالت میں جا کر یہ کہنا پڑے گا کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا ان مقدمات کی کارروائی ازسرِنو کی جائے یا پھر وہ اپنی کسی غلطی کا اعتراف کر کے ان فیصلوں کو ختم کروا سکتے ہیں۔
نواز شریف کی پاکستان آمد، کس ائیر پورٹ پر اترینگے؟ ہوم ورک مکمل
Dec 12, 2022 | 12:05 PM