مانگا منڈی: 50 سالہ خاتون ہمسایوں کے ہاتھوں قتل، لاش نہر سے برآمد

Dec 12, 2022 | 11:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں 50 سالہ عورت کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ عورت کو  2  ہمسائے بھائیوں نے قتل کر کے لاش نہر میں پھنک دی۔  ہمسائی عورت کے کانوں سے سونے کی  بالیاں نوچ کر اسے قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی۔ مقتولہ کی بیٹی راشدہ نے ماں کے اچانک غائب ہونے پر مانگا منڈی میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا  راشدہ بی بی نے ایک نیوز سے بات کرتے ہوئے اعلی افسران سے  ملزمان کی سزائے موٹ کی اپیل کی ہے۔ 

 پولیس نے 50 سالہ مقتولہ پروین بی بی کے قاتل 2 بھائیوں اور والدہ کو گرفتار کر لیا ملزمان کی نشاندہی پر لاش نہر سے برآمد کر  کے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں