زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ماں 1 سالہ بچی کو سَرِ راہ چھوڑ کر چلی گئی

 زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ماں 1 سالہ بچی کو سَرِ راہ چھوڑ کر چلی گئی

ایک نیوز نیوز: زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ممتا کی مجبوریاں، بے حسی یا کچھ اور ! ماں 1 سالہ بچی کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق میلسی میں مبینہ طور پر ماں اپنی ایک سالہ بچی کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلی گئی۔ بچی کو سڑک کنارے چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  خاتون بچی کو سڑک کنارے چھوڑ کر چھوڑ کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچی بار بار خاتون کو مڑ مڑ کر دیکھتی رہی لیکن ماں کو ترس نہیں آیا۔شہریوں نے بچی کو پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا ہے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال بچی کے ورثاء کا علم نہیں ہوسکا تلاش جاری ہے۔