پرویزالہٰی نہ مانے تو کیا ہوگا؟تحریک انصاف کی نئی حکمت علی تیار

پرویزالہٰی نہ مانے تو کیا ہوگا؟تحریک انصاف کی نئی حکمت علی تیار
کیپشن: پرویزالہٰی نہ مانے تو کیا ہوگا؟تحریک انصاف کی نئی حکمت علی تیار

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے عدم تعاون کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے استعفے مانگ لیے گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ہفتے ہاتھ سے لکھے ہوئے اپنے استعفے پارٹی کے پاس جمع کرا دیں،چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کئے تو استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ہلچل میں تیزی،چودھری شجاعت کا نوازشریف کو اہم پیغام

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہر صورت دسمبر میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں،اسمبلی کی تحلیل سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔