ایک نیوز نیوز:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن سے ملحقہ پاکستان افغان سرحد پر فائرنگ کے بعد سرحد کو دوبارہ آمدروفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے چمن میں افغان فورسز کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرحد پر پیدل آمدروفت اور تجارتی گاڑیوں کی آمدروفت جاری ہے۔حکام نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے سرحد کھلتی ہے تاہم اتوار کو فائرنگ کے واقعے کے باعث پیر کو سرحد معمولی تاخیر کے بعد کھول دی گئی ہے۔ اتوار کو پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان باڑ کی مرمت کے تنازع پر جھڑپ ہوئی تھی۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب دفتر خارجہ کی جانب سے جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے بردارانہ تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
Unprovoked shelling & fire by Afghan Border Forces at Chaman resulting in martyrdom of several Pakistani citizens & injuring more than a dozen is unfortunate & deserves the strongest condemnation. The Afghan Interim government should ensure that such incidents are not repeated.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 12, 2022
ادھر وزیراعظم شہبا زشریف آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کریں گے۔تحریک انصاف کے حکومت سے پس پردہ رابطوں ،نواز شریف کی واپسی پر بھی اظہار خیال کرینگے.ملکی معاشی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق بھی اتحادی حکومت کی پالیسی بتائیں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں5 شہری شہید ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانےاور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔
مزیدپڑھیں: آصف زرداری اور رانا ثناء اللہ کی چمن میں افغان فورسز کے حملے کی مذمت
واقعے میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 17 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔