لاہور سمیت ملک بھر میں گیس نا پید ، شہری پریشان

Dec 12, 2022 | 10:49 AM

Hasan Moavia

سدھیر چوہدری: لاہور  اور کراچی سمیت ملک بھر میں گیس کی قلت نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت کی وجہ سے لوگوں کیلئے کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔  لاہور میں مرغزار کالونی، ہربنس پورہ، اقبال ٹائون،  سبزہ زار، حسن ٹائون میں گیس کی لوڈشیڈنگ  کا سلسلہ جاری ہے۔  شاہدرہ، آمین پارک، شہید کالونی، مکہ کالونی، مدینہ کالونی میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ  جا ری ہے۔  شالیمار، سنگھ پورہ، گھاس منڈی اور دیگر علاقوں میں صبح سے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 
شہریوں کا کہنا ہے کہ  چولہے سے گیس کی جگہ ہوا آ رہی ہے۔ جس سے اس مہنگائی کے دور میں مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

سوئی ناردرن گیس حکام  کا کہنا ہے کہ  گیس کی لوڈمینجمنٹ جاری ہے۔  شہریوں کو 8 گھنٹے کے لئے گیس دی جا رہی ہے۔  صبح، دوپہر اور شام مختلف اوقات میں گیس مہیا کی جا رہی ہے۔ 

دوسری جانب کراچی  میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں چولہے ٹھنڈے  جبکہ دل جل رہے ہیں۔ گیس کی لوڈنگ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلاہیں۔شہری گیس نہ آنےکے باعث مہنگی ایل پی جی اور انگیٹھیوں پر گزارہ کررہے ہیں۔ شہریوں کو سلینڈر بھروانے کی مشکلات کے باعث  جیب پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں