ایک نیوز نیوز: رجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت اپاہج کیا جارہا ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، کپاس کی پیداوار میں 40فیصد تک کمی آرہی ہےاورگندم کی بھی قلت کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایک زرعی ملک کو خوراک امپورٹ کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس کے بعد زرمبادلہ کی قلت بھی پیدا کردی گئی ہے ۔
پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے. کپاس کی پیداوار 40 فیصد تک کم آ رہی ہے اور گندم کی بھی قلت کا امکان ہے. پہلے ایک زرعی ملک کو خوراک امپورٹ کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس کے بعد زرمبادلہ کی قلت بھی پیدا کر دی گئی. سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو اپاہج کیا جا رہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 12, 2022