نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس میں متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مسترد

Dec 12, 2022 | 10:18 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: عدالت نے غیر قانونی اسلحے کے کیس میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیلوں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے کیس میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

 سندھ ہائی کورٹ  نے سرکار کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے  فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگر ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف اپیل کے علاوہ ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق اے ٹی سی کی جانب سے  ایم کیو ایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں سنائی گئی تھیں۔عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ملزم فرحان شبیر، عبید کے ٹو اور عابد کو 8، 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزیدخبریں