فیفا ولڈ کپ کاتاج کس کے نام؟ سیمی فائنل کی جنگ 2 دن بعدہوگی

فیفا ولڈ کپ کاتاج کس کے نام؟ سیمی فائنل کی جنگ 2 دن بعدہوگی

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں آخری چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیاہے۔

 رپورٹ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

 بدھ کے روز پہلے سیمی فائنل میں 2018 کی فائنلسٹ ٹیم لوکا موڈرچ کی کروشیا کا مقابلہ دو مرتبہ کی چیمپئن لیونل میسی کی ارجنٹینا سے ہوگا۔  میسی کے پاس ٹائٹل جیتنے کا آخری موقع ہوگا جبکہ کروشیا مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے پُرامید ہے۔دوسرا سیمی فائنل  جمعرات کو دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار ورلڈ کپ کےلاسٹ فور میں جگہ بنانے والی مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔