ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد سالک حسین نے صحافیوں سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں۔