ایک نیوز نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 6، گوپس اور اسکردو میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ استور میں سخت سرد موسم جبکہ اسکردو کے بالائی علاقوں سمیت ضلع بھر میں ٹھنڈ کی شدت سے عوام کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔
شدید سرد موسم کے باعث طلب میں اضافہ ہونے سے لکڑی نایاب ہو گئی اور اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
شمالی بلوچستان کے علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو نخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات بارش کا امکان ہے،کراچی میں رات سرد ہوا چلنے سے سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔