آصف زرداری اور رانا ثناء اللہ کی چمن میں افغان فورسز کے حملے کی مذمت

Dec 12, 2022 | 09:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری اور  وزیرداخلہ  رانا ثناء اللہ نے چمن میں افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے افغان فورسز کے حملے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

آصف علی زرداری کا اس دکھ کی گھڑی کے موقع پر کہنا تھا کہ زخمی پاکستانی شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں اور پاک افواج کی خطہ میں امن پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان کے شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ ہے ،بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت و مدد کرنے کی درخواست کی۔

رانا ثناء اللہ نے  جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،پاک افغان چمن سرحد پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں