فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا میرا خواب ختم ہو گیا: رونالڈو

 فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا میرا خواب ختم ہو گیا: رونالڈو
کیپشن:  فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا میرا خواب ختم ہو گیا: رونالڈو

ایک نیوز نیوز:قطر فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل میں مراکش سے ہارنے کے بعد پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو شدید افسردہ ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے ہارنے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ پرتگال کیلئے ورلڈ کپ جیتنا میرا سب سے بڑا اور اہم خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے بہت سے بین الاقوامی اعزاز جیتے ہیں۔ لیکن اپنے ملک کا نام دنیا کی سب سے بڑی جگہ لانا میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ  میں اس خواب کیلئے لڑا، بہت لڑا، میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے اور ان میں گول کیے، میرے ساتھ عظیم کھلاڑی رہے اور لاکھوں پرتگالیوں کی سپورٹ رہی۔