کلیان مباپے نے معاوضے میں  لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

Dec 12, 2022 | 00:22 AM

ایک نیوز نیوز: فرانس کے کلیان مباپے ایک سال میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر کی فہرست جاری کی ہے۔ 23 سالہ فرانسیسی فٹبالر نے ایک سال میں تقریباً 29 ارب روپے (پاکستانی) کما کر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیلنے والے فرانسیسی فٹبالر مباپے 2022 میں 128 ملین ڈالر کی رقم کمائیں گے۔ اس رقم میں سے 110 ملین ڈالر وہ پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے بطور معاوضہ وصول کریں گے جب کہ اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں 18 ملین ڈالر کمائیں گے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں، میسی کی مجموعی کمائی بھی 128 ملین ڈالر ہے تاہم ان کی کمائی میں سے 65 ملین ڈالر کے قریب رقم فٹبال معاوضے کی بجائے دنیا کی مہنگی ترین برینڈز کی اسپانسر شپ سے آتی ہے۔

 پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں 110 ملین ڈالر کمائے۔ انہوں نے اس آمدنی میں سے تقریباً 100 ملین ڈالرز میدان سے باہر کی سرگرمیوں سے حاصل کیے۔ برازیل کے تیس سالہ فٹ بالر نیمار نے دو ہزار بائیس میں مجموعی طور پر95 ملین ڈالر کمائے۔محمد صلاح فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 53 ملین ڈالر کمائے جن میں سے 35 ملین ڈالر فٹبال معاوضے کے طور پر اور 18 ملین ڈالر سپانسر شپ سے کمائے۔ چھٹے نمبر پر ناروے کے فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ ہیں جن کی اس سال کی مجموعی آمدنی 43 ملین ڈالر ہے۔

مزیدخبریں