ایک نیوز نیوز : آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاجنرل باجوہ اور جنرل فیض پی ٹی آئی کے محسن، ان کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی وہ زیادتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عمران خان باغیرت پاکستانی ہے اس نے قوم کو ایک کر دیا ہے اور قوم بھی اس کے ساتھ ہے۔قوم کا عمران خان پر اعتماد کا لیول یہ ہے کہ جس طرح کوئی ایدھی سے رسید نہیں مانگتا تھا اس طرح عمران خان سے رسید نہیں مانگتا۔شہباز شریف کو کسی نے میرے بارے میں بھڑکایا ہے وہ مجھ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ میرے بھی وزیراعظم ہیں وہ مظفرآباد،پونچھ یا میرپور جہاں بھی آئیں انہیں بھرپور ویلکم کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے کہا آپ کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں منٹ نہیں لگاؤں گا انہوں نے منع کر دیا۔میری تجویز ہے کہ ڈپٹی وزیر خارجہ کشمیری ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کی کچن کیبنٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔فوج اور پی ٹی آئی کے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے ملک کا نقصان ہوا۔شہباز شریف، عمران خان اور بلاول بھٹو کو ایک میز پر بٹھایا جا سکتا ہے اس میں ملک کا فائدہ ہے۔
پی ٹی آئی کے اندر سے جنرل باجوہ کےحق میں آوازیں اٹھنے لگیں
Dec 12, 2022 | 00:16 AM