فیفاورلڈ کپ،ٹیموں نے سیمی فائنل کی تیاری شروع کردی

فیفاورلڈ کپ،ٹیموں نے سیمی فائنل کی تیاری شروع کردی
کیپشن: فیفاورلڈ کپ،ٹیموں نے سیمی فائنل کی تیاری شروع کردی

ایک نیوز نیوز:فیفاورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹیموں نے سیمی فائنل کی تیاری شروع کردی ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔قطر میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اہم میچ میں مراکش نے پرتگال کو شکست دی تھی، جبکہ دفاعی چیمپئن فرانس انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔