ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے کیساتھ طلاق کی خبروں پر بالآخر ردعمل دے دیا۔
طویل عرصے طلاق کی خبروں پر چپ رہنے کے بعد اب ابھیشک بچن نے برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات پر اپنا جواب دیتے ہوئے ان رپورٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیے جو ان کی اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
اداکار نے سوال کا جواب دیا اور کہا 'اس حوالے سے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کو نہیں ہے، آپ لوگ خبر کو کوئی اور رنگ ہی دے دیتے ہیں، ظاہر ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے'۔
ابھیشیک نے کہا 'آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کیلئے سٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔
ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سال سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں جنہوں نے حال ہی میں امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر زور پکڑا۔
اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
یاد رہے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔