ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ ناملوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈی سی اور ان کے ساتھ چیئرمین پنجگور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔