ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں سعود شکیل کو کپتان کا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے روپ میں آنے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 میں کپتانی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی رائلی روسوو کو تبدیل کرنے اور سعود شکیل پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے سعود شکیل سے کپتانی سے متعلق دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
سعود شکیل سے چند معاملات کی وجہ سے کپتانی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا ،تاہم اب معاملات حل ہوگئے ہیں اور ان کی کپتانی کا اعلان جلد متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کو ہٹا کر رائلی روسوو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنایا گیا تھا ۔