پاک ترک دوطرجہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور  مکمل ،ترجمان دفتر خارجہ  

پاک ترک دوطرجہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور  مکمل ،ترجمان دفتر خارجہ  
کیپشن: The seventh round of Pakistan-Turkey bilateral political consultation is complete, spokesperson of the Foreign Office

ایک نیوز: پاکستان و ترکیہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،  جس میں درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ترکیہ کی جانب سے نائب وزیرخارجہ نوح یلماز نے اپنے وفد کی قیادت کی۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا ،سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاحت، تعلیم اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،کثیرالجہتی اور علاقائی فورمز پر پاک ترک تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔  

دونوں فریق موجودہ معاہدوں کو مکمل اور مؤثر طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے،ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے  دونوں فریقین نے اسلام آباد میں اس کے 7ویں اجلاس کے جلد انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے۔