فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی کی قیادت ہی دے سکتی ہے،علی محمد خان  

Aug 12, 2024 | 22:30 PM

ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی کی قیادت ہی دے سکتی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئرز ود مالک  میں دوران گفتگو  رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کسی بھی آرمی افسر کیلئے اس طرح کےچارجز معمولی بات نہیں ، اتنے بڑے عہدیدار کیلئے ایسےچارجز قوم کیلئے فخر کی بات نہیں ہوتی،یہ کوئی معمولی ڈویلپمنٹ نہیں ،کافی بڑی ڈویلپمنٹ ہے، یہ بہت ہی الارمنگ صورتحال ہے،تمام معاملات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ 

ان کا کہناتھا عوام اور ملک کے بڑے اہم اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، عوام اور اداروں کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کہہ چکے 9مئی واقعہ کا حل جوڈیشل انکوائری ہے،بانی کہہ چکے ہیں انہوں نے کسی کو مخصوص جگہ پر احتجاج کا نہیں کہا تھا،کشیدگی نہیں ہونی چاہئے، اس سے ملک کا نقصان ہوگا، سیاسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوتی،ان دونوں کے درمیان کوئی ایک بریج کا کردارادا کرتا ہے،مجھےنہیں پتہ بانی اور اسٹیبلشمنٹ کےد رمیان ایسا کردار کوئی ادا کررہا ہے یا نہیں،فیض حمید کی گرفتاری کی وضاحت آرمی کی قیادت ہی دے سکتی ہے، ٹاپ سٹی کا معاملہ2017کا ہے،یہ آج کیوں کھلا،ٹائمنگ بہت اہم ہے۔  

مزیدخبریں