ایک نیوز: سینئر رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے فیض حمید کا سیاست میں پورا رول تھا،ادارے کی ذمہ داریاں فیض حمید کم ادا کرتے تھے سیاست میں زیادہ کرتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ریڈزون فائلز ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا جب فیض حمید منظر عام پر آئے تواداروں،عدلیہ،میڈیا کے اداروں میں مداخلت کرتے تھے،فیض حمید سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے میں اپنا کردا ر ادا کرتے تھے،جو رول فیض حمید نے ادا کیا وہ پاکستانی کی ہسٹری میں کسی نے ریاست کیلئے ادا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا 2017 میں جو فیصلہ لیا گیاآج پورا پاکستان اس فیصلے کی وجہ سے گرداب میں پھنسا ہوا ہے، آرمی چیف کی اپوائنٹ منٹ کے وقت اداروں میں بغاوت کیلئے اکسانے میں فیض حمید کا نام آئے گا،لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سمیت9مئی واقعات کی منصوبہ بندی میں شامل تھے، بنگلا دیش طرز پر ملک میں انتشار کیلئےہونے والی منصوبہ بندی میں بھی ان کا نام بھی نکلے گا، قوم آج تک فیض آباد دھرنے کے اثرات بھگت رہی ہے،فیض آبادھرناکس نے کروایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کس نے فائل کروایا تھا؟ ۔