محکمہ داخلہ پنجاب کی یوم آزادی کی تقریبات بارے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری 

Aug 12, 2024 | 20:15 PM

ایک نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے  یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی گئیں ۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام صوبائی اور اضلاعی داخلی خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی  چیکنگ  اور اہم عمارتوں، دفاتر، حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت  کردی۔

ترجمان  محکمہ داخلہ  پنجاب کا کہنا ہے  صوبہ بھر میں تقریبات سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں  گے، تمام تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کرائی جائے ،اسلحہ  کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے ۔

ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے  گی،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں ٹاسک فورس قائم بڑے شہروں میں چیف ٹریفک آفیسر اور چھوٹے شہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر  کردیئے گئے،سیکیورٹی   پر تعینات عملے کی خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے سکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے ،بازاروں، پارکس اور شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔  

اہم مقامات پر پولیس کے ایس او پیز کے مطابق موثر ناکہ بندی کی جائے ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سول ڈیفنس کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا ،ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے ،فورتھ شیڈول میں موجود افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر کی ہدایت  کی گئی ہے۔  

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کا کہنا ہے سکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں   گے ، بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا ،عوامی آگاہی کیلئے ٹریفک ڈائیورژن پلان کی مناسبت تشہیر یقینی بنائی جائے گی۔  

مزیدخبریں