ایک نیوز:سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جان جس طوطے میں تھی وہ پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے فیض حمید کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے ذریعے نہیں ڈرا سکتے، 190ملیں پاؤنڈ کا فیصلہ آنے والا ہے بہت جلد بانی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سلام پیش کرتا ہوں،کسی جنرل کا ایسے اوپن کورٹ مارشل پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے،آج کے کیس سے سب کو سمجھ آجانا چاہئے کہ حالات کس طرف جارہے ہیں ۔