ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناللہ نے فیض حمید معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے فوج نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندار ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا ء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے سپریم کورٹ نے خالصتاً ٹاپ سٹی کیس کی انکوائری کا حکم دیا، فوج نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندا ر ہے، فوج میں احتساب کا عمل بہت مضبوط ہے، فوج کا اپنا ایک نظام اور طریقہ کار ہے، میرے خیال میں یہ ایک مضبوط میسج ہے۔
انہوں نے کہا فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہیں،ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک محدود رہنا چاہیے،ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے۔