ایک نیوز:سینیٹر فیصل واوڈا نے لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ،یہ شروعات ہے،ابھی تو بہت بڑے بت گرنے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے 9مئی والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، آرمی چیف کو ناممکن کو ممکن بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں،آنیوالے دنوں میں بانی چیئرمین اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیں گے،یہ شروعات ہے،ابھی تو بہت بڑے بت گرنے ہیں۔
انہوں نے کہا بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی،بہت بڑے برج تھے،اب ان کی باری ہے، انہوں نے بھی گرنا ہے،آنے والے دنوں میں سب ننھے منے کاکے بن جائیں گے،سب اچھے بچے بن جائیں گے،پی ٹی آئی پہلی لسٹ میں ہوگی،جو پاکستان کا نقصان کرے گا ٹھوک بجا کر احتساب ہوگا،فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، ٹاپ سٹی کیس اٹھے گا تو اور بھی نام سامنے آئیں گے، سیاستدانوں سمیت چوریاں بچانے والے سب لوگوں کی باری ہے۔