ایک نیوز: مشیر بنگلادیشی وزارت داخلہ امور نے کہا ہے شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش چھوڑنے پر کسی نے مجبور نہیں کیا تھا وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر بنگلادیشی وزارت داخلہ امور بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ کو اپنی پارٹی کو نئے چہرے کے ساتھ دوبارہ منظم کرنا چاہیے، ہم نے انہیں واپس آنے کی دعوت دی لیکن بدامنی پیدا کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے، ملک آپ نے خود سے چھوڑا تھا، آپ کا یہاں واپس آنا خوش آئند ہے، براہِ کرم ملک میں کوئی ہنگامہ برپا کرنے سے گریز کریں،اگر ایسا کریں گی تو یہ لوگوں کو مزید مشتعل کرے گا ۔
ان کا مزید کہناتھا ملک میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، ایسی کارروائیاں عام طور پر مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کےلیے کی جاتی ہیں ۔