لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض  کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع، آئی ایس پی آر

Aug 12, 2024 | 17:39 PM

 ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے  مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف  کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کیلئے کی تھی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف  پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں