ایک نیوز: پاکستان اوربنگلہ دیش اے کے مابین سیریزسے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی، پاکستان کیجانب سے سعود شکیل جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان انعام الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
بنگلہ دیش اے کے کپتان انعام الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اچھی ٹیسٹ سائڈ ہے، ان سے کھیل کر ہماری اچھی پریکٹس ہو گی ہماری ٹیم وقت کے ساتھ ساتھ بہت ہو رہی ہے، اس وقت ٹیم کا باؤلنگ کمبینیشن کافی اچھا ہے ۔
انعام کا کہنا تھا کہ گرم موسم کی وجہ سے کھیلنے میں تھوڑی مشکل ہو گی لیکن اس سے ہماری تیاری اچھی ہوگی ،ہم ہوم کرکٹ میں اچھا کھیلتے ہیں لیکن باہر جا کر مشکلات ہوتی ہیں ،اب ہماری ٹیم کافی اچھی ہے، ہم باہر جا کر بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں ،ہمیں بنگلہ دیش سے باہر کرکٹ کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے، بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال حراب رہی ہے ، اچھا کھیل کر قوم کو خوش کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اے کے کپتان سعود شکیل نے بھی اسلام آباد کلب میں میڈیا سے گفتگو کی ،ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اے کے ساتھ میچ بہت اہم ہو گا، ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع ہے ،شاہین شاہ آفریدی ہمارا مین باؤلر ہے،نئی مینجمنٹ کے ساتھ ابھی تک کوئی زیادہ بات نہیں ہوئی،کوشش ہو گی پانچ میچز جیت کر فائنل کیطرف جائیں۔