190ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت15اگست تک ملتوی 

190ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت15اگست تک ملتوی 
کیپشن: Turkey wants to improve relations with Shanghai Cooperation Organization: Turkish Defense Minister

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں190ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت15اگست تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کیجانب سے سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے، نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
  وکلاء صفائی کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی ، وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے، ریفرنس میں اب تک 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
 نیب نے اس نوعیت کا کیس سال 2020 میں بند کر دیا گیا تھا، وکلاء صفائی کی جانب سے نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی جبکہ عدالت نے وکلاء صفائی کی جانب سے ریکارڈ طلبی کی دائر درخواست مسترد کر دی ،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔