ایک نیوز: قومی بچت سکیمز کی شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی بچت مرکز نے تین مختلف بچت سکیمز پر نئی شرح کے ریٹس جاری کردیئے ،سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19 فیصد مقررکیا گیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قومی بچت کی دیگر تمام سکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے، شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔