انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ 

Aug 12, 2024 | 12:01 PM

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر5پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیاجبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے55 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں202پوائنٹس کی کمی ہوئی، مارکیٹ 78 ہزار 367 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

مزیدخبریں