ایک نیوز: کوہ پیماء مراد سدپارہ براڈ پیک پر حادثہ کے بعد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوہ پیماء مراد سدپارہ کی باڈی براڈ پیک سے لانے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر اور ٹیم کوشاں ہے، کوہ پیماء مراد سدپارہ کی باڈی براڈ پیک سے سکردو لائی جائے گی، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے موت کی تصدیق کردی ۔
مراد سدپارہ 8047 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوگئے تھے، پاک فوج نے چار ماہر کوہ پیماوں کو بیس کیمپ پہنچا دیا،چاروں ریسکیور مراد سدپارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کرینگے، ریسکیو آپریشن میں چھ کوہ پیما شریک ہیں، مراد سدپارہ کے ساتھ کیمپ 1 سے سو میٹر دور یہ حادثہ پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےپاکستانی کوہ پیماءمراد سدپارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرکے واپس بیس کیمپ کی طرف آرہے تھے جہاں سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ان کو ریسکیو کیلئے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مراد سدپارہ کی لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہیرو و ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
مراد سدپارہ سے گذشتہ شام کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہے، انکو ریسکیو کیلئےآرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا گیاہے جوکہ آج کسی بھی وقت ریسکیو شروع کریگا، مراد سدپارہ نے گزشتہ دنوں بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش کو نیچے لانے کیلئے ریسکیو مشن کا حصہ تھا۔