ایک نیوز:اڈیالہ جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سال ہو گئے ہیں مجھ پر14کیسسز ہیں ابھی تک ہمیں چالان نہیں ملے ، جو 4دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے164کے بیان دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بھی آ گئی ہیں یہ10سال کا کیس ہے 31اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں،20ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، نواز شریف کسی کو ایکسٹیشن نہیں دے گا، شہباز شریف لیٹ چکا ہے ایک دن میں ایک ملزم کا کیس لگے تو 10 سال لگیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو کون پوچھتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے شوز بھی لے گئے ہیں ،10لاکھ روپے پولیس نے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے ،12سیٹوں کی جگہ پر 1200 لوگوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا ،میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے، ہم نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ،میرا ایک بندے سے تعلق ہے میرا پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔