پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  589 پوائنٹس کی کمی

Aug 12, 2024 | 17:01 PM

ایک نیوز:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 278 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 39 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,886 جبکہ کم ترین سطح 77,940 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر5پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیاجبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے55 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں