لاہور پولیس منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم ،6359ملزمان گرفتار 

Aug 12, 2024 | 09:54 AM

ایک نیوز: لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم ہے،رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6170مقدمات درج،6359ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے4593 کلو سے زائد چرس،210کلو سے زائد ہیروئن،114کلو سے زائد آئس اور43910لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے،سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے1424ملزمان، کینٹ میں 1313، سول لائنزمیں 682، صدرمیں 858، اقبال ٹاؤن میں 1004اورماڈل ٹاؤن میں 1078ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمتوار تر کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں