پیرس اولمپکس اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشی کیساتھ اختتام پذیر 

پیرس اولمپکس اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشی کیساتھ اختتام پذیر 
کیپشن: The Paris Olympics are over with all their pomp and glamour

 ایک نیوز: کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے میلےپیرس اولمپکس اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
 پیرس کے سٹیڈ ڈی فرانس سٹیڈیم میں اولمپکس 2024 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں دستوں کا مارچ پاسٹ ہوا،ایتھلیٹ اپنے وطن کے پرچم تھامے مارچ میں شریک ہوئے،فائقہ ریاض نے اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی ،اختتامی تقریب میں فائقہ ریاض نے پاکستان کا پرچم تھامے حصہ لیا۔    
اختتامی تقریب میں سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدرتھامس بیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زبردست مقابلہ کیا، ہر پرفارمنس نے دنیا بھر میں جوش و خروش پھیلایا،یہ شروع سے لے کر آخر تک سنسنی خیز اولمپک گیمز تھے۔
میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب کا آغاز سائنس فکشن سے متاثر لائٹ شو سے ہوا جس میں سنہرے لباس میں ملبوس متعدد خلائی مخلوق تاریک اور بنجر مستقبل کے پس منظر میں گھوم رہی تھیں۔
پیرس گیمز کے اختتام کے بعد اب پیرا اولمپکس 2024 فرانس کے دارالحکومت میں 28 اگست سے 8 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔
اگلے اولمپکس گیمز 2028 کی میزبانی کرنے والے لاس اینجلس کی میئر کیرن باس کو اولمپک پرچم سونپا گیا۔