نگران وزیراعظم کے تقررر پر کوئی اختلاف نہیں،شازیہ مری

نگران وزیراعظم کے تقررر پر کوئی اختلاف نہیں،شازیہ مری
کیپشن: There is no disagreement on the appointment of caretaker prime minister, Shazia Murri

ایک نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔

 پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کاکہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار میں شہباز شریف کو دیا تھا۔پیپلزپارٹی کی پوری توجہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر ہے، ہم بطور سیاسی و جمہوری جماعت آئین اور قانون کے تحت عام انتخابات چاہتی ہیں۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف بیان کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے آئینی کردار کے مطابق ادا کرنے کو فوقیت دی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار دیا تھا۔