ایک نیوز:پنجاب کے میڈیکل، ڈینٹل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 27اگست کو ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے 11 شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
متعلقہ شہروں کے سی ای اوز ہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای اوز ہیلتھ کو کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔11 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے دوران سرکاری ہسپتال بھی ہائی الرٹ رہیں گے۔ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ گیارہ شہروں میں قائم 32 مراکز پرلیا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، مددگار عملے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ٹیسٹ کے بہتر انعقاد کیلئے میڈیکل اداروں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز ریجنل انچارج نامزد کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور عملہ موجود رہے گا۔