چائلڈ اسٹار عینا آصف نے کم عمری کی شادی کی مخالفت کردی

Aug 12, 2023 | 20:02 PM

ایک نیوز : شوبز انڈسٹری کی چائلڈ اسٹار عینا آصف کاکہنا ہے کہ  ڈرامہ کرکے احساس ہوا کہ کم عمری کی شادی کیوں غلط ہے؟

شوبز انڈسٹری کی چائلڈ اسٹار عینا آصف کانجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھاکہ میں اب شادی کے حوالے سے نیوٹرل ہوں نہ ہی اس کے حق میں اور نہ ہی اس کیخلاف ہوں۔

خیال رہے کہ عینا آصف حال ہی میں شروع ہونے والے ڈرامے ’مائی ری‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی کہانی نو عمری میں شادی کے گرد گھومتی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ کردار ادا کرنے سے کافی معلومات حاصل ہوئی، جن کے بارے میں پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ، ان مسائل کو سمجھنے میں بہت مدد ملی اور احساس ہوا کہ کم عمری کی شادی کیوں غلط ہے؟

عینا آصف کے مطابق پہلے وہ کم عمری کی شادی کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی تھیں لیکن ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے انہیں مذکورہ مسئلے پر بہت ساری چیزیں معلوم ہوئی تو احساس ہوا کہ چائلڈ میریج کتنا بڑا مسئلہ ہے۔

 

مزیدخبریں